نئی دہلی/27نومبر(ایجنسی( نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال انسانیت کی بھلائی کے لئے کیا جانا چاہئے۔
وہ انڈین ٹیلی کام سروس کے 2015 بیچ کے زیر تربیت افسروں کے
ساتھ آج یہاں تبادلہ خیال کررہے تھے۔
یہ افسران فی الحال غازی آباد میں واقع نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریسرچ، اینوویشن اینڈ ٹریننگ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی) میں انڈکشن ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔